اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ایران ایک ناکام ریاست ہے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران بات چیت پر رضامند ہو جاتا ہے تو یہ ان کے لیے اچھا ہے۔ امریکی صدر نے ایران کو ایک ناکام ریاست بھی قرار دیا۔ انہوں نے یہ بات فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے ہمراہ شمالی فرانس میں کہی۔ صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ایران کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ملک بھی قرار دیا۔ فرانسیسی صدر ایران کے ساتھ مذاکرات کے پرزور حامی ہیں۔ امریکی صدر اپنے برطانوی دورے کے بعد دوسری عالمی جنگ کے دوران اتحادی افواج کی نازی جارحیت کے خلاف نارمنڈی میں اترنے کے پچھتر برس مکمل ہونے کی دو روزہ تقریبات میں شریک تھے۔ اپنے اس دورے کے دوران ٹرمپ مختصر وقت کے لیے آئرلینڈ بھی گئے تھے۔