اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکہ اورروس کے جنگی بحری جہاز ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ مشرقی چین ميں ايک دوسرے کے جنگی بحری جہاز کافی قريب آنے کے بعد امريکا اور روس نے اس پيش رفت کا الزام ايک دوسرے پر عائد کيا ہے۔ ماسکو کا الزام ہے کہ ممکنہ تصادم سے بچنے کے ليے روسی جہاز کو ہنگامی کارروائی کرنا پڑی۔ روسی بحريہ کے ايڈمرل وکٹور کراووچينکو نے اسے امريکا کی ’چھيڑ خانی‘ سے تعبير کيا ہے۔ دوسری جانب امريکی بحريہ نے اس بارے ميں اپنے بيان ميں قصوروار روسی جہاز کے ’غير محفوظ‘ طريقہ ہائے کار کو قرار ديا ہے۔ جمعے کو پيش آنے اس واقعے ميں روايتی حريف ملکوں کے بحری جہاز ايک دوسرے سے پچاس ميٹر کی قربت پر تھے اور کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔