اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,184FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گوگل اور فیس بک جیسی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے پر اتفاق

جاپان کے شہر فوکویو میں ترقی يافتہ ممالک کے گروپ جی20کے رکن ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کی ملاقاتیں جاری ہيں۔جی 20 اجلاس کے پہلے روز شرکاء نے گوگل اور فیس بک جیسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا ایک موثر نظام تشکیل دینے پر اتفاق کر لیاہے۔ اقتصادی سطح پر تعاون بڑھانے اور ترقی کے ليے سرگرم تنظيم او ای سی ڈی کو يہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ ٹيکس کا کوئی باقاعدہ نظام تشکيل ديا جائے۔ جی ٹوئنٹی کے اس دو روزہ اجلاس ميں عالمی معیشت سميت امریکہ اور چين کے مابين جاری تجارتی تنازعے پر بھی بات چيت ہو رہی ہے۔ اتوار کو اس اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلاميہ جاری کيا جائے گا۔