اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حکومتی اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

نیوز الرٹ اسلام آبادمسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی اسلام آباد رہائشگاہ پر حکومت کی چار اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی جس میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کی پارلیمانی لیڈرشپ شریک ہوئی۔چاروں جماعتوں کے تقریباً 20 رہنما، پارلیمانی لیڈر اور ارکان پارلیمنٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور وزیراعظم عمران خان سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ کیا۔نیوز الرٹ کے مطابق چاروں جماعتوں کی قیادت وزیراعظم سے ملاقات میں انھیں حکومتی سطح پر مسائل، اپنے صوبوں میں پائی جانے والی صورتحال اور دیگر امور پر بھی آگاہ کریں گے۔چاروں اتحادی جماعتوں کے رہنما ئوں کا کہنا تھا کہ آج کی بیٹھک کا مقصد حکومت کےخلاف کوئی محاذ بنانا نہیں ہے۔ چاروں جماعتوں کا پہلا مشترکہ اجلاس ہوا، آئندہ بھی مل کر حکمت عملی طے کی جائے گی۔