اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سعودی عرب کےابھا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے جنوب مشرقی حصے میں واقع ابھا ایئرپورٹ پر میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 26 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سعودی، یمنی اور بھارتی شہری شامل ہیں۔سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں سعودی ایئرپورٹ پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سرحدوں، ملکی اثاثوں اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات اٹھالیے ہیں۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔حوثی باغیوں کے ترجمان نے اپنی ویب سائٹ پر سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لکھا کہ اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہوا۔اس سے قبل حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ایک آئل پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کرکے دو پمپوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا جس کے بعد اس پمپنگ اسٹیشن کو تیل کی سپلائی کے لیے بند کردیا گیا تھا۔