اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نئی کرائم تھرلر فلم ’’جوکر‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

نیو ز الرٹ (علی کاظمی سے)ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم ’’جوکر‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے۔ایکشن ،کرائم اور تھرل کا منفرد امتزاج لئےہدایت کار ٹوڈ فلپس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مسخرے کے گرد گھومتی ہے جو احساس محرومی کا شکار ہو کر خونی قاتل کا روپ دھار لیتا ہے۔اس کی ماں اسے مسکرانے اور خوش رہنے کی تلقین کرتی ہے لیکن ایک دن گلی میں اس پر کچھ لڑکے حملہ کرتے ہیں اور یہ واقعہ اس کی زندگی کو ہمیشہ کے لئے بدل دیتا ہے اور وہ غلط راستہ اختیار کر لیتا ہے ۔اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیتے ہیں، بریڈلے کوپراورٹوڈ فلپسکی پروڈیوس کردہ اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارجوا کوائین فیونکس مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو ں گے۔یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کوسنیماؤں کی زینت بنے گی۔