اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہاتے ہیں

نیوز الرٹ جدہ( خالد چیمہ سے)سعودی عرب جدہ کے ایک مقامی ریستوران میں کوآرڈینیٹر پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل و ممبر سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی پاکستان تحریک انصاف حاجی محمد افضل چیمہ کی جانب سے نامور کالمسٹ اور مصنف جناب محترم توفیق بٹ صاحب کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے عہدیداران جن میں سابقہ سکریٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ صاحب، صدر بزنس فورم چودھری ناصر حسن، صدر ویلفئر ونگ تنویر صدیق خان، صدر پنجاب ونگ انصر اقبال مغل ، سابق صدر یوتھ ونگ چودھری چاند بدر بھٹی، سابق صدر وومن ونگ مریم شاہد سینئر رہنما ملک سجاد، ریاض شاہین آفریدی ، جناب غلام مصطفی، جناب عمران خان ، محمد بسیر ، ملک مدثر اور سوشل میڈیا ہیڈ سید حیدر علی شامل تھے ۔اس موقعہ پر توفیق بٹ صاحب نے پاکستان کے موجودہ ملکی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انکے حل کے اوپر بھی روشنی ڈالی اور وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا ۔ تقریب میں جدہ کی دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات جن میں ملک ، اعجاز خان، چوہدری یاسر، فہد رفیق کھوکر، علی فضل شاہ ، محمد فضل شاہ، اور صحافی حضرات نے بھرپور شرکت فرمائی ۔تقریب کے اختتام پر سابقہ سکریٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ نے سابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ زوالقرنین علی خان اور سابقہ صدر سلطان عبدالباسط کو انکی اچھی کاوشوں پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔