اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس :فریال تالپورکے بھی وارنٹ گرفتاری جاری

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب نےفریال تالپور کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب راولپنڈی کی درخواست پر چیئرمین نیب نے فریال تالپور کے وارنٹ گرفتاری کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق فریال تالپور کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دیکر انہیں ہاؤس اریسٹ رکھا جائے گا جہاں پراٹیچ باتھ اور ایک خاتون سکیورٹی گارڈ کی سہولت میسر ہوگی، ان سے تفتیش بھی یہیں ہو گی۔ذرائع کا مزیدکہناتھاکہ آج نیب حکام وارنٹ گرفتاری لیکر جائیں گے۔واضح رہے فریال تالپور اور ان کے بھائی آصف زرداری کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ضمانت عدالت نے منسوخ کر دی تھی۔