اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس ایل5کے تمام میچز پاکستان میں ہونگے

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےاحسان مانی نے کہا کہ پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لیے چار مقامات لاہور۔ کراچی، ملتان اور راولپنڈی کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزین و آرائش پر دو ارب روپے خرچ ہوئے ، اس طرح ملتان اسٹیڈیم پر سو سے دو سو ملین جبکہ پنڈی اسٹیڈیم کو دو سو سے تین سو ملین کے اخراجات سے عالمی معیار کا بناہیں گے۔ لاہور میں کافی حد تک کام پہلے ہی ہوچکا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان آکر پی ایس ایل میچز کھیلنے پر کوئی تحفظات نہیں رہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو پروفیشنل ادارہ بنانے کے لئے ستر فی صد کام مکمل کرلیا ہے۔ کوالٹی ورک پر یقین رکھتا ہوں۔ گزشتہ چار سال میں دو سو دس بورڈ میں نئی بھرتیاں کئ گئیں جو حیران کن ہے، تمام اختیارات اپنے پاس رکھنے کے حق میں کبھی نہیں رہا۔ بورڈ میں یہ نہیں کروں گا کہ کسی کو ایک انگلی کے اشارے سے نکال دوں۔ سب کو اپنا کام نیک نیتی اور ایمان داری سے کرنا ہوگا۔ ایسا سسٹم لارہے ہیں کہ حکومت تبدیل ہونے سے بورڈ کی پالیسیاں متاثر نہ ہو۔ ہر بندہ اپنا کام کرتا رہے۔احسان مانی نے کہا کہ دونوں بورڈز کو کوئی مسئلہ نہیں، ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں، امید ہےکہ انتخابات کے بعد سیاسی تناو کم ہونے سے کرکٹ روابط بھی بہتر ہوں گے، ایشیا کپ کے میزبانی کے لیے بھارت نے پاکستان کی حمایت کی ہے،ہم اگلے سال ایشیاکپ کے تمام میچ پاکستان میں کراناچاہتا ہیں، اگر بھارتی حکومت نے اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے میں روڑے اٹکائے تو پھر یواے ای میں اس ایونٹ کی میزبانی کرنےکا بھی آپشن موجود ہے۔ بھارت نے بھی ایشیا کپ کی میزبانی ایواے ای میں ہی کی تھی۔احسان مانی نے کہا کہ ورلڈکپ کے بعد سلیکشن کمیٹی ، کپتان اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی کا احتساب ہوگا۔ ایونٹ کے دوران وہ کسی کونکالنا چاہتے ہیں اور نہ ہی تبدیلی براے تبدیلی کا قائل ہوں۔ میگا ایونٹ کے ختم ہونے کے بعد جائزہ لیں گے کہ کس کو رکھنا ہے یا تبدیلی کرنا پڑے گا۔