اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو اورمونس الٰہی کی اسمبلی فلور پر ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی اسمبلی فلور پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنماوں نے مصافحہ کیا اور آپس میں کچھ دیر گفتگوبھی کرتے رہے۔قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی خود چل کر پیپلز پارٹی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس آئے، مصافحہ بھی کیا۔ خوشگوار ماحول میں بات چیت کرتے رہے۔یہ بات واضح رہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، اس کے رہنما چودھری پرویز الہی پنجاب اسمبلی میں سپیکر ہیں اور صوبے میں حکومت کی تشکیل میں ق لیگ کا اہم کردار ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں کسی بھی ممکنہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی حکومت شدید خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے