اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جعلی اکاؤنٹ کیس :نیب نےفریال تالپور کو گرفتار کر لیا

پیپلز پارٹی کی رہنما اورسابق رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کو نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے، جلد ان کا میڈیکل کروایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فریال تالپور کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے ، میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے بعد آئندہ روز انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس موقع پر ان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ چیئر مین نیب کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے تحت زرداری ہاؤس کے سامنے واقع فریال تالپور کی رہائش گاہ سب جیل قرار دیا گیا ہے اور یہیں ان کا میڈیکل کرکے کل انہیں احتساب عدالت لے جایا جائے گا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے آج وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی گرفتاری کے لیے نیب راولپنڈی کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل احتساب عدالت نے اسی جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا ہے۔ اس کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورکی عبوری ضمانت میں 6 بار توسیع کی جا چکی تھی۔آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے رقم منتقلی کا الزام ہے، اس ضمن میں منی لانڈرنگ کیس احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔