اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بزدلوں کی حکومت ہے،جو خواتین پر کیس بناتی ہے

اسلام آباد میں فریال تالپور کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےچئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ نیب نے فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے، جو لوگ خواتین پر کیس بناتے ہیں، وہ بزدل لوگ ہوتے ہیں۔ نیب کو آمر مشرف نے سیاسی انتقام کے لیے بنایاتھا۔عوام سے پوچھتا ہوں کہ مشرف کے اور آج کے پاکستان میں کیا فرق ہے؟ عدلیہ خودمختار نہیں ، میڈیا آزاد نہیں ، معزز جج صاحبان کو سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پرویز مشرف، ضیا الحق اور ایوب خان کا مقابلہ کیا، یہ کٹھ پتلی حکومت کیا چیز ہے۔ یہ حکومت بزدلوں کی حکومت ہے۔بلاول نے کہا کہ نیب کو دباؤ میں لانے کیلئے حکومت ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہےاور ہر ادارے کو بلیک میل اور دباؤ کے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، عدلیہ پرجوحملہ مشرف نے کیا آج وہی کٹھ پتلی حکومت کر رہی ہے اور اسکرپٹ کے برعکس چلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری کو بجٹ کے دن گرفتار کیا گیا،اس حکومت کوپتا ہے ان کی اکثریت نہیں ہے، اس لیے انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بنایاہے، حکومت دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس کرانا چاہتی ہے اگر یہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس کراتے ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ فریال تالپور بہادر عورت ہیں ہم ہر محاذ پر لڑیں گے، بزدلانہ حرکتوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، دعا کریں آپ کے بعد پی پی کی حکومت آئے جس میں ہم خواتین کے خلاف کارروائیاں نہیں کریں گے۔