اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

انگلینڈ نے عمدہ کھیل سے ویسٹ انڈیز کو آوٹ کلاس کردیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 19 ویں میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔کیریبین ٹیم کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پوران کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔نگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا گیا، کیریبین ٹیم کی طرف سے اوپننگ بیٹسمینوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، ایوین لوئس زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور ووکس کی گیند پر 2 رنز پر بولڈ آؤٹ ہو گئے۔دوسرا نقصان کرس گیل کی شکل میں اُٹھانا پڑا، بیٹسمین 54 کے مجموعی سکور پر 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پلنکٹ کی گیند پر بیرسٹو نے کیچ پکڑا۔ ایک رنز کے اضافے کے بعد تیسری وکٹ شائی ہوپ کی گری جو 11 رنز بنا کر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔شمرون ہیٹمائر اور نکولس پوران نے اننگز کو آگے بڑھایا اور چند اچھے شارٹس کھیلے تاہم ہیٹمائر 144 رنز پر 39 کی اننگز کھیل کر روٹ کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی اس اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔ 156 پر کپتان جیسن ہولڈر 9 رنز بنا کر روٹ کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔نکولس پوران 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر بیٹسمین بھی جلد آؤٹ ہوتے رہے، رسل نے 21، بریتھ ویٹ 14، کوٹریل، تھامس اور گیبرائل صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ جوفرا آرچر، مارک ووڈ نے 3.3 شکار کیے، روٹ کے حصے میں دو وکٹیں آئیں، پلنکٹ اور ووکس نے ایک ایک کھلاڑی پویلین بھیجا۔ ویسٹ انڈیزنے انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 213 رنز کا ہد ف دیا۔

انگلینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز جونی بیرسٹو اور جوئے روٹ نے کیا، جیسن روئے پہلی اننگز میں زخمی ہونے کی وجہ سے نہ آ پائے۔ جونی بیرسٹو اور جوئے روٹ نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور گراؤنڈز کے چاروں اطراف خوبصورت شارٹس کھیلے۔مورگن الیون کو پہلا نقصان بیرسٹو کی صورت میں اُٹھانا پڑا جب بیٹسمین 95 کے مجموعی سکور پر 46 گیندوں پر 45 رنز بنا کر گیبرائل کی گیند پر بریتھویٹ کو کیچ دے بیٹھے، ان کی اس اننگز میں 7 چوکے شامل تھے۔ دوسری وکٹ کرس ووکس کی گری انہوں نے 54 گیندوں پر 40 سکور بنائے اس باری میں انہوں نے 4 شاندار چوکے لگائے۔ جوئے روٹ نے 94 گیندوں پر شاندار سنچری بنائی۔ ان کی تھری فیگر اننگز میں 11 باؤنڈریز شامل تھیں۔انگلینڈ نے ہدف 33.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ جوئے روٹ نے 100 رنز کی باری کھیلی۔ سٹوکس 10 سکور کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ گیبرائل کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 213 رنز کا سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 33.1 اوورز میں مکمل کر لیا۔ جوئے روٹ نے شاندار سنچری بنائی۔