اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے معروف صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا

اسلام آباد ( محمد جابر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا گیا ۔فیصل آباد میں دونوں شادی کی تقریب میں شریک تھے تلخ کلامی پر اشتعال بڑھا اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے معروف صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا اس سے قبل فواد چوہدری اور سمیع ابراہیم کے دوران سوشل میڈیا پر جنگ چھڑی رہی تھی ،فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم پر الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر انتہائی غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ فواد چوہدری کا رابطہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے اور پس پردہ حکومت کے مخالف تحریک چلا رہے ہیں