اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مشتاق چینی کی سلمان اورحمزہ شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست

تفصیلات کے مطابق مشتاق چینی نے نیب کو 2 نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کر دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا 2 اکاونٹ کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں، سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے۔مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات کے بارے میں بھی بتایا۔ نیب ذرائع کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنکس اکاونٹ سامنے آئے، 23 بنک اکاونٹس میں سیکڑوں مشکوک ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں جو اربوں روپے کی ہیں، مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ کاونٹس بنا رکھے تھے، مشتاق چینی نا صرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے، 9 ٹرانزیکشن کے زریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے منتقل ہوئے، مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔ نیب لاہور مشتاق چینی کا دفعہ 164 ریکارڈ کروانے کے بعد واپس چلے گئی۔یاد رہے مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا، چیئرمین نیب نے مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کی تھی۔ مشتاق چینی کو کل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔