اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شائقین نے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کردیا

ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف شکست کے بعد  شائقین نے ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا مطالبہ کردیا، کپتانی سرفراز احمد کے بس کی بات نہیں، شعیب ملک اور محمد حفیظ جیسے ٹیم پر بوجھ بننے والے کھلاڑیوں کو فوری طور پر نکال باہر کرنا چاہیے۔ اگر کھلاڑی کھیل نہیں سکتے  تو خدارا کرکٹ کی جان چھوڑ دیں، وزیراعظم سیاستدانوں کی طرح کھلاڑیوں کا بھی احتساب کریں، بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد شائقین کرکٹ انتہائی برہم دکھائی دیے، انھوں نے فوری طور پر قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا بھی مطالبہ کردیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے چاہیے تھی لیکن افسوس دنیا ئے کرکٹ کی بڑی اتھارٹی کے مشورے کو بھی نظر اندازکردیا گیا، دنیا کی تمام ٹیموں سے ہار جاتے تو ہمیں افسوس ہوتا لیکن بھارت سے ہار کسی صورت قبول نہیں،شرمناک شکست نے سرشرم سے جھکا دیے ہیں