اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حمزہ شبہازکے فرنٹ مین کا 60 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف

اہور: پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے مبینہ فرنٹ مین نے دونوں بھائیوں کے لیے 60 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے اپنی اعترافی بیان میں اقرار کیا کہ ’جب دونوں بھائیوں نے 2005 میں فیملی شوگر ملز کا کاروبار سنبھال تب سے ان کے لیے کام کررہا ہوں‘۔ واضح رہے کہ مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے سی پی سی کی شق 164 کے تحت اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے اہلکاروں نے مشتاق چینی کو جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا کے سامنے پیش کیا تھا۔ نیب کی جانب سے مجسٹریٹ کو بتایا گیا کہ نیب چیئرمین مشتاق چینی کی وعدہ معاف گواہ درخواست منطور کرچکے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیب ٹیم اور مشتاق چینی کے وکیل کی عدم موجودگی میں مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کیا۔ ڈان کو موصول ہونے والی اعترافی بیان کاپی کے مطابق مشتاق چینی نے کہا کہ حمزہ اور سلمان شہباز ان کی کمپنی مشتاق اینڈ کو کے اکاؤنٹ پر ترسیلات زر منگواتے تھے۔ بیان کے مطابق اس وقت مشتاق چینی رمضان شوگر ملز کا ہول سیل ڈیلر تھا۔ مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’میں ترسیلات زر بھیجنے والے کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور میرا کام صرف چیک کے ذریعے مذکورہ رقم سلمان جاری کرنا تھا‘۔ خیال رہے کہ15 جون کو نیب اور مشتاق چینی کے وکیل کی جانب سے اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے وقت موجودگی کے اصرار پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیان ریکارڈ کرنے سے منع کردیا تھا۔ مجسٹریٹ کے سامنے مشتاق چینی کے بیان ریکارڈ کرانے کے بعد نیب نے انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت میں کہا کہ بیورو کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا اگر مشتبہ شخص کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جائے۔