کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا قرض معاہدہ

وزیر اعظم کے مشیر خزانہ، مالیات اور اقتصادی امور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر (ایک کھرب 44 ارب روپے سے زائد) کے 3 قرض معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ عالمی بینک کی جانب سے ان کے کنٹری ڈائریکٹر پیچوموتو الینگوون نے دستخط کیے جبکہ مالیاتی معاہدے پر حکومت پاکستان کی طرف سے اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری نور احمد نے دستخط کیے، اسی طرح ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندوں نے اپنے متعلقہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدوں پر دستخط کے بعد عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی، اس دوران مشیر خزانہ نے حکومت پاکستان کی ملک کی پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کی کوششوں کی مسلسل حمایت پر عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور عالمی بینک کے ساتھ ہونے والے 3 منصوبے کے فنڈز اس طرح استعمال کیے جائیں گے۔