اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسحاق ڈار سیاسی پناہ کے لیے ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سیاسی پناہ کے لیے ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے وہ اس سے قبل اکتوبر 2018 میں ہوم آفس گئے تھے۔ سیاسی پناہ کے لیے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ایک بار پھر ہوم آفس پہنچ گئے، وہ سیاسی پناہ کی درخواست پر دوسرے انٹرویو کے لیے ہوم آفس پہنچے۔ ذرائع کے مطابق مفرور اسحاق ڈار 4 گھنٹے سے ہوم آفس میں موجود ہیں، وہ اس سے قبل اکتوبر 2018 میں ہوم آفس آئے تھے، اے آر وائی نیوز نے 19 اکتوبر کو اسحاق ڈار کے اسائلم کی خبر دی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسے حالات نہیں کہ اسحاق ڈار خود کو مظلوم ثابت کرسکیں، پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، پراسیکیوشن بھی ہورہی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ اسحاق ڈار کی حوالگی کے لیے برطانوی حکومت کو شواہد دئیے گئے ہیں،

وہ مقدمے کا سامنا کرنے کے بجائے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، اسحاق ڈار کے معاملے پر فیصلہ ہوم آفس نے کرنا ہے۔ معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی حوالگی سے متعلق برطانیہ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں، ان کا کیس صاف ہے وہ ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔  شہزاد اکبر کے مطابق اسحاق ڈار کو چاہئے مقدمات کا سامنا کریں اور بے گناہی ثابت کردیں، ان کے پاس بے گناہی کے ثبوت ہیں تو کیوں گھبراتے ہیں۔