اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عصرحاضرکے تعلیمی نظام، درپیش چیلنجز، تدارک کی تجاویزکے لیے راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن سیشن، ماہرین تعلیم، سائیکولوجسٹ، میڈیا نمائندوں کی شرکت

کراچی (عباس ممتاز) میڈیا بیٹھک اور سینئر اینکر پرسن ناجیہ اشعر کی جانب سےعصرحاضرکے تعلیمی نظام، درپیش چیلنجز، مسائل کے تدارک کی تجاویزکے لیے ماہرین تعلیم، سائیکولوجسٹس، اورمختلف میڈیا ہاؤسز کے نمائندوں پرراؤنڈ ٹیبل ڈسکشن سیشن منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹرخالد عراقی، جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسروش ہاشمی، ڈاکٹر محمد زبیرسمیت ماہرین تعلیم، سائیکالوجسٹس اورصحافیوں نے شرکت کی۔ راؤنڈ ٹیبل گفتگومیں ماہرین نے ہمارے تعلیمی نظام میں موجود خامیوں کےباعث طلبہ میں پیدا ہونے والی انتہاپسندی اورفرسٹریشن کی وجوہات اور ان کے تدارک کے لیے اقدامات تجویزکیے۔

شرکا نے اس سیشن کے انعقاد پر میڈیا بیٹھک کے اقدام کو سراہا  ڈاکٹرخالد عراقی وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی نے صدارتی خطبے میں کہا کہ اس قسم کے سیشنز کا انعقاد بہت مثبت اقدام ہے۔ خاص بات یہ تھی کہ یہاں اسٹیک ہولڈرزموجود تھے۔ خوش قسمت ہوں کہ اس وقت جامعہ کی بجائے اس سیشن میں موجود ہوں۔ مجھے خوشی ہوئی کہ میڈیاسے وابستہ افراد اپنی ذمہ داری لینے کوتیارہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرسروش ہاشمی نے سیشن کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی جس مضمون میں دلچسپی ہواسے اسی میں محنت کرنی چاہیے۔ اس سے ہم ایک قابل جنریشن پیدا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اقرا یونیورسٹی کے پروفیسر محمد زبیر نے کہا کہ میٹرک یا انٹر تک کی تعلیم کا نصاب یکساں کرنے سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

فنگشنل لیگ کی رکن سندھ اسبلی نصرت سحر عباسی نے تعلیمی اصلاحات کے لیے اس تھنک ٹینک کی کاوش کی تعریف کی اورکہا وہ سندھ اسمبلی میں اپنی بجٹ تقریر میں یہاں زیر بحث نکات شامل کریں گی۔

اپنے شعبوں میں نمایاں مقام رکھنے والے دیگر افراد نے بھی سیشن میں اظہار خیال کیا۔ آخر میں ناجیہ اشعر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور شرکا کو میڈیا بیٹھک کی جانب سے شیلڈزبھی پیش کی گئیں۔