اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا حساب کتاب اور پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہیے, میرے پکڑنے سے پیپلزپارٹی کو فرق نہیں پڑتا، عام لوگ خوفزدہ ہیں، ایساماحول نہ بنائیں جس کوکوئی بھی سنبھال نہ سکے۔  سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پروڈکشن آرڈرجاری کرنے پر اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں، حکومت کا بجٹ اخباروں میں دیکھا، اس میں صداقت نہیں بجٹ حکومت کےفنانس ڈیپارٹ نےبنایا۔ سابق صدر کا کہنا تھا بجٹ میں کاٹن پرتوجہ نہیں دی گئی، کاٹن انڈسٹری توجہ طلب ہے، کاٹن برآمد کرنے سے معیشت کوفائدہ ہوسکتا تھا، ہمارے دور میں کاٹن انڈسٹری پرخصوصی توجہ دی گئی تھی، آج بھی کہتاہوں تین چار ایسی چیزیں ہیں جس پرساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔آصف علی زرداری نے کہا معاشی پالیسی پرحکومت اوراپوزیشن کوساتھ بیٹھنے سے فائدہ ہوگا، اس میں کوئی قباحت نہیں، ہم ملک کیلئےساتھ بیٹھ سکتےہیں، آج آپ ہیں کل کوئی اور ہوگا، ہمیں مل کرساتھ چلناہوگا۔ ان کا کہنا تھا پاکستان ہےتوہم ہیں پاکستان نہیں توکوئی نہیں، بی بی کی شہادت کے بعد کھڑے ہوکر کہا پاکستان کھپے، انفرادی طور پر کوئی کچھ نہیں، ہمیں مل کر پاکستان کیلئےکام کرنا ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا سب اچھاہے تو کیوں لوگ، انڈسٹریاں رورہی ہیں، آپ نے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی ہیں تو ساتھ ٹیکس بھی لگادیاہے، ان لوگوں سے وصولی کی جارہی ہے، جو پہلے سے ہی ٹیکس دینے والے ہیں، ایساخوف ہے کہ کوئی دھندا کرنے کیلئے تیار ہی نہیں ہے۔