اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اوکاڑہ میں پولیس نے غریب محنت کشوں کو مار مار کر بھرکس نکال دیا

اوکاڑہ کے نواحی گاوں چک نمبر 50 تھری آر میں پنجاب پولیس کے نکے تھانیدار نے پولیس گردی اور ظلم کی انتہا کر دی۔ متنازع احاطہ کا معاملہ عدالت میں چل رہا تھا ۔جس کے قبضہ کے حصول کے لئیے پولیس نے غریب محنت کشوں کو مار مار کر بھرکس نکال دیا۔ متنازع احاطہ میں 50 کے قریب خاندان مالکان اراضی ہیں ۔اے ایس آئی اشفاق کی سربراہی میں پولیس تھانہ کینٹ نے مقامی بااثر زمیندار کے کہنے پر احاطہ کے قبضہ میں مداخلت کی۔ پولیس نے حاملہ خاتون سمیت درجنوں افرادمرد و خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ غریب محنت کشوں کو مار مار کر جی نا بھرا تو پکڑ پکڑ کر مردو خواتین کو حوالات میں بند کر دیا