اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

صوبائی وزیر سید ناصر حسین کا سندھ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس

کراچی ( نیوز الرٹ ) سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاھ کا سندھ پیرامیڈیکل ایسو سی ئیشن کے بانی و تاحیات چیئرمین محمد مشرف کی اہلیہ اور اپنے ترجمان شبیہ صدیقی کی ممانی کے انتقال پر اظھا رافسوس ، سینئر صوبائی وزیر آبپاشی ، ورکس اینڈ سروسز ، مذہبی امور ، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاھ نے سندھ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے بانی اور تاحیات چیئرمین محمد مشرف کی اہلیہ اور اپنے ڈائریکٹر میڈیا مینجمینٹ و ترجمان محمد شبیہ صدیقی کی ممانی محترمہ نسیم بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہہ عطا فرما ئے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔مرحومہ کی تدفین پی ای سی ایچ ایس قبرستان نزد مسجد رحمانیہ اللہ والی چورنگی طارق روڈ میں کی گئی۔نماز جنازہ میں محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سرکا ری افسران نے بھی شرکت کی۔مرحومہ کچھ عرصہ سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔گذشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد انہیں سرکاری ہسپتال سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی، اور زندگی کی بازی ہار گئی۔ مرحومہ کا سوئم کل بروز سومر نماز عصر کے وقت روفی لیک ڈرائیوگلستان جوہر پرفیوم چوک کی جامع مسجد میں کیا جائے گا ۔