اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سرفراز الیون کی ورلڈ کپ میں شاندار واپسی

لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے 309 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناسکی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا، پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق میدان میں آئے اور انہوں نے انتہائی محتاط انداز سے پروٹیز گیند بازوں کا سامنا کیا۔جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ فاف ڈوپلیسی کی نصف سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔محمد عامر نے ہاشم آملہ کو پہلے ہی اوور میں پویلین بھیج دیا، آملہ نے 2 رنز بنائے تھے، ڈی کوک نے حفیظ کی گیند پر کیچ ڈراپ ہونے کے بعد 47 رنز کی اننگز کھیلی۔کپتان فاف ڈوپلیسی نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، ایڈم مرکرم کو 7 رنز پر شاداب خان نے نشانہ بنایا، وینڈر ڈوسن 36 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر حفیظ کو کیچ دے بیٹھے۔ڈیوڈ ملر تین چانس ملنے کے باوجود بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 31 رنز پر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے، کرس مورس 16، ربادا 3 اور نگیڈی 1 رن پر وہاب ریاض کا نشانہ بنے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز نہایت شاندار تھا۔اننگز کے پندرہویں اوور میں عمران طاہر نے اپنے پہلے اوور میں فخر زمان کو چوالیس کے انفرادی جبکہ 81 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا، پندرہویں اوور کے اختتام تک ایک چھکا اور 11 چوکے لگے۔پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی امام الحق تھے جو 98 کے مجموعی اسکور پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ نے محتاط انداز سے کھیلنے کی کوشش کی مگر وہ بھی 143 کے مجموعی جبکہ 20 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بعد ازاں بابر اعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ میں 81 رنز کی شراکت داری قائم کی اور ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا، دونوں بلے بازوں نے اسی دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، اننگز کے 41.2 اوور میں بابر اعظم 69 رنز بناکر پویلین لوٹے یوں 224 پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔نئے آنے والے بیٹسمین عماد وسیم 23 رنز بنا سکے جبکہ وہاب چار رنز بناکر آؤٹ ہوئے، حارث سہیل آخری اوور کی چوتھی گیند پر 89 رنز کی شاندر اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہوں نے 59 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کیے، حارث سہیل 89 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم نے 69، فخر زمان اور امام الحق نے 44 ، 44 رنز کی انگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کے باؤلر نگیڈی تین اور عمران طاہر دو وکٹیں حاصل کر کے نمایاں باؤلر رہے۔