اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملک میں گدھوں کی تعداد بڑھ گئی، اقتصادی سروے رپورٹ

اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس سے گدھوں کی تعداد 53 لاکھ سے بڑھ کر 54 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں گدھے، بھینسیں، بھیڑوں اور بکریوں کی تعداد بڑھ گئی تاہم گھوڑوں، خچروں اور اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اسی طرح بھینسوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 12 لاکھ کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 3 کروڑ 88 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ ہوگئیں جب کہ بھیڑیں 4 لاکھ اضافہ کے ساتھ 3 کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ 3 کروڑ 9 لاکھ ہوگئیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق بکریوں کی تعداد میں 20 لاکھ کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 7 کروڑ 41 لاکھ سے بڑھ کر 7 کروڑ 61 لاکھ ہوگئی جب کہ گھوڑوں، خچروں اور اونٹوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ، خچروں کی تعداد 2 لاکھ اور اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار ہے۔