اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اپوزیشن کو پتہ ہے کہ اب ان کا چورن نہیں بکے گا

اسلام آباد میں ایجوکیشن ایکسپو کے دورہ کے بعدپریس کانفرنس کرتے ہوئےمعاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمیں روایتی تعلیم سے نکل کر ٹیکنالوجی کی طرف جانا ہے، روایتی تعلیم فیل ہو چکی ہے، نجی شراکت داری سےملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، دیہی علاقوں میں حکومت کو زیادہ چیلنج درپیش ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے تعلیم کو اولین ایجنڈا بنایا ہے، پاکستان میں دو نہیں ایک نظام تعلیم چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان یکساں نصاب اور نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی تجویزہے کہ نجی وسرکاری تعاون سے تعلیمی سہولتیں دی جائیں۔فردوس عاشق اعوان نے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ فوج نےبجٹ میں قربانی دی ہےاس پرخراج تحسین پیش کرتےہیں، مولانا فضل الرحمن کو ہد ف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر اور مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، اپوزیشن کو پتہ ہے کہ اب ان کا چورن نہیں بکے گا۔