اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گزشتہ 10 سالوں میں ڈالر اتنا اوپر نہیں گیا جتناحکومت نے دس مہینوں میںپہنچادیا۔ سید ناصر حسین شاہ

سندھ(نیوزالرٹ)ڈالر آج 162 کا ہوگیا ہے،نااہل وزیراعظم کہتا تھا ڈالر بڑھنے کا مطلب حکومت چور ہے۔ان خیالات کا اظہار رہنماپی پی پی اور صوبائی وزیر سیدناصرحسین شاہ نے دوران گفتگو کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ڈالر اتنا اوپر نہیں گیا جتنا اس حکومت کے دس مہینوں میں اوپر گیا۔حکومت ملک سنبھالنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔معیشت، صحت، تعلیم ہر شعبےمیں حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا گیا ہے۔عمران خان ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہا ہے۔عمران خان کو اپنے جھوٹے وعدوں پر معافی مانگنی چاہئے۔
عوام کو مہنگائی کےعذاب میں مبتلا کردیا گیاہے۔