اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں اضافےپروزیر اعظم کا نوٹس

وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لے لیا۔اسی سلسلے میں صوبائی چیف سیکریٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی، ساتھ ہی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق قوانین پرعمل درآمد کر کے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، عوام کو ریلیف دینا فیلڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔مراسلے کے مطابق متعلقہ اہل کاروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان ہے، عمل درآمد نہ ہونے سے متعلقہ قوانین کوغیرمؤثر بنا دیا گیا۔ قیمتیں سے متعلق قوانین پرعمل درآمد کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کہ کہ پرائس اورمارکیٹ کمیٹیوں کومزیدمؤثر بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، فیلڈ افسران ہول سیل مارکیٹس کا دورہ کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافے پرکارروائی کی حکمت عملی اپنائی جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پرائس کنٹرول کمیٹیز باقاعدگی سے قیمتوں کی فہرستیں جاری کریں، ساتھ ہی صوبائی حکام کو7دن میں احکامات پرعمل درآمد، پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔