اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

لندن: برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے لندن میں قوالی اور موسیقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر استاد راحت فتح علی خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔ نامور قوال و گلوکار راحت فتح علی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ایک قوال ہوں اور مجھے گلوکار سے زیادہ خود کو قوال کہلوانا پسند ہے۔ استاد راحت فتح علی خان نے کہا کہ انسان اگر سچی لگن اور محنت سے کسی بھی شعبے میں کام کرے تو ایک دن بڑی کامیابی ضرور ملتی ہے، قوالی کا فن دنیا کے چپے چپے میں مقبول ہورہا ہے، 6 سو سال سے ہم قوالی گا رہے ہیں ہمارے خاندان نے اس فن کی آبیاری میں کئی سال لگائے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیانہ کلام میری روح میں بسا ہوا ہے، قوالی ہمارا خاندانی کام ہے اور قوالی کا فن کبھی ماند نہیں پڑا، تا قیامت درگاہوں اور درباروں میں قوالی کی محفلیں ہوتی رہیں گی۔ دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی موسیقی کی پہچان بن گیا، انہوں نے موسیقی کی تعلیم سات سال کی عمر سے حاصل کرنا شروع کی اور اب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔