اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بیرون ملک جانے والےکیلئے کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار

ایف بی آر نےمنی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں جس کے تحت کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کی گئی ہے۔نئے قوانین کے تحت بیرون ملک جانے والے مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن لازمی جمع کرانا ہوگا، کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء کیلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کاؤنٹرز قائم کردیے گئے ہیں جہاں مسافر کو تحریری طور پر 10 ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ 18 سال سے کم عمر مسافر کو 5 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ شیر خوار بچے کیلئے 5 سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی جس کیلئے ڈکلیئریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایئرپورٹس پرمسافر کی سہولت کیلئے کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجراء اور رقم کی تصدیق کی جائے گی، ایئرپورٹس پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔