اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت ہوا جس میں فنانس بل 2019 منظوری کے لئے پیش کیا گیا، وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے فنانس بل 2019 منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی منظوری کے مرحلے کا آغاز ہوا، پہلے فنانس بل کوشق وار منظوری کے لئے زیرغور لانے کی تحریک منظور ہوئی، تحریک کی حمایت میں 176 اور مخالفت میں اپوزیشن نے 146 ووٹ دیے۔حکومتی اتحادی بی این پی مینگل بھی فنانس بل کی حمایت میں پیش پیش رہے، اخترمینگل کے علاوہ دیگر تمام ارکان ووٹنگ کے لئے ایوان میں موجود رہے، گزشتہ روز اختر مینگل نے بھی گرانٹس کی منظوری کے موقع پر حمایت میں ووٹ دیا تھا۔دوسری جانب اسپیکر نے وزیر مملکت خزانہ کی فنانس بل کی تحریک کو مکمل پڑھنے سے روکتے ہوئے کہا کہ تحریک کو پڑھا ہوا سمجھا جائے جس پر اپوزیشن ارکان نے اعتراض اٹھایا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر پڑھا ہوا سمجھا جانا ہے تو پورا فنانس بل پڑھا ہوا ہے، اگر ایسا ہے تو پھر میری ترمیم کو بھی پڑھا ہوا تصور کرلیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ آپ ایوان کی روایات کا خیال رکھیں، اس طرح سے ایوان نہ چلائیں جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ مجھے رولز بتادیں اور بعد ازاں انہوں نے ماضی کی مثال دی جس کے بعد اپوزیشن نے تکرار ترک کردی۔اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی اور قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا