اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیمی فائنل تک پہنچنے کی جنگ ، پاک افغان ٹاکرا آج ہو گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا آٹھواں میچ افغانستان کے خلاف آج لیڈز کے مقام پر کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم عالمی کپ میں ایک اور اہم میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گی، ٹاپ فور کا مضبوط امیدوار بننے کے لیے پاکستان ٹیم کولیڈز میں کھیلا جانے والا میچ جیتنا لازمی ہے۔لیڈز میں پاکستانی ٹیم افغانستان سے ٹکراکر وارم اپ کا بدلہ چکانے کے لیے پرعزم ہے، ٹیم میں حسن علی یا حسنین کی شرکت متوقع ہے۔افغانستان کے خلاف اس اہم میچ کے لیے قومی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی، افغانستان کو پیس اٹیک سے قابو کیا جائے گا، جبکہ منیجمنٹ لیڈز کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے عماد وسیم کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین یا حسن علی کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔