اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سیمی فائنل کھیلنے کی امید برقرار،پاکستان نے افغانستان کو ہرا دیا

ئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ 228 رنز کا ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی۔ اس سے قبل افغانستان نے مقررہ اوورز میں 227 رنز بنائے تھے۔ اصغر افغان اور نجیب اللہ زدران 42,42 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 شکار کیے۔پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ پہلے ہی اوور میں دوسری گیند پر فخر زمان مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 72 کے مجموعی سکور پر امام الحق جلد بازی میں محمد نبی کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 36 رنز کی باری کھیلی۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سنچری داغنے والے بابر اعظم کی اننگز اس بار 45 سکور تک محدود رہی۔ بیٹسمین کو محمد نبی نے بولڈ کیا۔آل راؤنڈر محمد حفیظ 19 رنز بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، حشمت اللہ شہیدی نے کیچ پکڑا۔ حارث سہیل 27 سکور پر سپنر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈیبیو ہو گئے۔کپتان سرفراز احمد 18 رنز بنا کر غیر ذمہ دارانہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نجیب اللہ زدران کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت پاکستان کی ٹیم نے ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ عماد وسیم نے فتح گر اننگز کھیلی۔ انہوں نے 49 رنز بنائے اور مرد میدان قرار پائے۔ وہاب ریاض نے 15 سکور کی جارحانہ باری کھیلی۔ مجیب الرحمن اور محمد نبی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پانچویں اوور کے دوران اپنے پہلے ہی اوور میں 27 کے مجموعے پر کپتان گلبدین نائب کو پویلین بھیج دیا اور اگلی ہی گیند آنے والے حشمت اللہ بھی بغیر کوئی رن بنائے عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔57 کے مجموعے پر اوپنر رحمت شاہ عماد وسیم کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 43 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔شاداب خان نے 121 کے مجموعے پر جارحانہ بلے بازی کرنے والے اصغر افغان کو بولڈ کردیا، انہوں نے 35 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔اکرام علی خیل بھی 24 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے بعد محمد نبی، نجیب اللہ زادران اور سمیع اللہ شنواری نے ٹیم کے لیے بڑی پارٹنرشپ بنانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی شاندار بولنگ کے بدولت بڑی پارٹنرشپ نہ بن سکی۔ افغان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بناسکی۔ افغانستان کے نجیب اللہ زادران اور اصغر افغان 42، 42 اور رحمت شاہ 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔