اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کو اے این ایف نے حراست میں لے لیا

اینٹی نارکوٹکس فورس نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر منشیات فروشوں کے ساتھ تعلق کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض افراد منشیات کا بزنس کرتے تھے جن کا تعلق رانا ثنا اللہ کے ساتھ تھا۔ ان منشیات کا بزنس کرنے والوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے تھا۔ذرائع نےمزید کہا ہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کو تحویل میں لے کر ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ادھر ن لیگ کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔اے این ایف ہیڈ کوارٹر راولپنڈی حکام نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کو اے این ایف لاہور نے گرفتار کیا اور اس حوالے سے اے این ایف لاہور سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔دوسری جانب اے این ایف لاہور کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔