اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی کل رات 12 کے بعد سے شروع ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان ایک ماہ میں بنانے کی ہدایت کی جبکہ سی ڈی اے کی کارکردگی پر حکام کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ کیا دنیا میں ایسا کوئی ادارہ ہے جو زمینیں بیچ کر عملے کو تنخواہیں ادا کرے؟وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ملکی ہوائی اڈوں پر جنگی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ائیرپورٹس پر تارکین وطن کیساتھ عزت واحترام سے پیش آیا جائے۔ ائیر پورٹ پر متعین عملے کے رویے میں تبدیلی لائی جائے، ، اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔عمران خان نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں بلکہ قانونی معاملہ ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔