اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سلیکٹڈ وزیراعظم ن لیگ کی شیرنی سے ڈرتے ہیں

ورکرز کنونشن سےاٹک میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے شاہد خاقان، احسن اقبال اور خواجہ آصف گرفتار ہوں گے۔ پیغام دینا چاہتی ہوں سب کو گرفتار کر لو خلق خدا کو کیسے روکو گے۔ تمہاری حکومت لانے کیلئے نواز شریف کو جیل میں ڈالا گیا۔ جیلوں میں شیر این آر او نہیں مانگتے، اب نوازشریف زیادہ دیر تک جیل میں نہیں رہے گا۔ پرسوں کی ویڈیو میں اس شخص نے گواہی دی جس نے فیصلہ دیا۔ نوازشریف نے بجلی کے منصوبے اور موٹروے بنائی، نوازشریف اس لیے جیل میں ہے کیونکہ آپ نالائق ہیں۔ نااہل وزیراعظم کو پیغام دینا چاہتی ہوں شیر گیدڑوں سے نہیں ڈرتے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا گیا، کوئی فوٹیج یا تصویر نظر نہیں آئی۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کو پیغام مل گیا ہوگا کتنے شیروں کو جیلوں میں ڈالو گے۔ عمران خان ن لیگ کی شیرنی سے ڈرتے ہیں۔