اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افغان انٹرا امن کانفرنس:طالبان وفدکی تشدد کم کرنے کی یقین دہانی

دوحہ میں انٹرا افغان امن کانفرنس میں بڑی پیش رفت، طالبان اور ذاتی حیثیت سے شریک حکومتی نمائندوں نے افغانستان میں تشدد کم کرنے کا عہد کیا اورامن کے لیے اقدامات اٹھانےکی یقین دہانی کرا دی۔ طالبان نے اس سے قبل حکومتی نمائندوں سے ملاقات سے انکار کیا تھا۔دوحہ میں دو روز جاری رہنے والی انٹرا افغان امن کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے شرکا دوحہ میں اس دو روزہ امن کانفرنس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اعلامیے میں خاص طور پر اقوامِ متحدہ، علاقے کے ممالک، امریکا اور انٹرا افغان کانفرنس میں مذاکرات کا اہتمام کرنے اور تنازعے کے حل کیلئے اقدامات اختیار کرنے والوں کی کوششوں کو سراہا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ افغانستان میں حقیقی قیام امن کیلئے یہ تمام فریق مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔جاری ہونے والے بیانیہ میں شرکا نے کہا کہ مذاکرات سے افغانستان کے حال اور مستقبل کے بارے میں افہام و تفہیم پیدا کرنے میں مدد ملی ہے اور اس سے رکاوٹیں دور کرنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع میسر ہوا ہے۔ لہذا تمام شرکا کا إصرار تھا کہ اس انداز کے مذاکرات کو جاری رہنا چاہئیے۔