اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیب کا اللہ ہی حافظ ہے:سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ایل این جی کوٹہ کیس میں سابق وزیر انور سیف اللہ اور سابق سینیٹر صفدر عباسی کی بریت کے خلاف نیب اپیلوں کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے انور سیف اللہ اور صفدر عباسی کی بریت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نیب اپیلیں خارج کردیں۔نیب وکیل نے دلائل میں کہا کہ انور سیف اللہ نے بطور وزیر پٹرولیم گیس کوٹہ جاری کیا حالانکہ انہیں کوٹہ دینے کا اختیار نہ تھا۔ جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ قواعد و ضوابط کے تحت کوٹہ دینے کی مجازادارہ کون ساتھا؟نیب وکیل نے کہا کہ مجاز اتھارٹی بارے کوئی ریکارڈ نہیں۔ اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ نیب کا اللہ ہی حافظ ہے۔ چیف جسٹس نے بھی کہا کہ ہمارا اور سب کا اللہ حافظ ہے۔
جسٹس عظمت نے کہا نیب کا موقف ہے وزیر نے اپنی صوابدید پر کوٹہ دیا، نیب نے ثابت کرنا ہے کوٹہ دینے کا اختیار کس کا تھا، ریکارڈ میں کسی جگہ وزیر کا کوٹہ دینے کا حکم یا دستخط نہیں، کیا کیس کو پراسیکیوٹ (چلانے) کرنے کا یہ طریقہ ہے، اس بات کے ثبوت کدھر ہیں کہ انور سیف اللہ نے کوٹہ دیا۔
سپریم کورٹ نے سماعت کے بعد نیب اپیل مسترد کردی۔