اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے مال مفت دل بے رحم کے مصداق ہیں، قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے، آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں، گاڑیاں سرکاری، بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے، آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہو رہا، اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ غریبوں کے مال پر سیر سپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا، قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دی گئی، لٹیرے ٹپ نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔