اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں عمران خان کےدورہ امریکہ کی کوئی اطلاعات نہیں، سنا ضرور ہے، لیکن عمران خان کے دورے سے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایاگیا۔ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں دی، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکےدورےکی تفصیلات حاصل کریں گے، عمران خان کے امریکہ کے دورے کی تصدیق نہیں کرسکتے۔دوسری جانب ذرائع وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکہ کےدورے سے متعلق بیان آج جاری ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر کہا کہ اس میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ عمران خان بیس جولائی کو امریکہ پہنچیں گے، امریکی محکمہ خارجہ جلد ہی تحریری کنفرمیشن ملنے کے بعد اعلان کرے گا۔عمران خان 21 جولائی کوپاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کادورہ امریکہ نتہائی اہمیت کا حامل ہے ، عوام منفی باتوں پر دھیان نہ دیں۔