اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انڈیا کو ہرا دیا

نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔19ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، بمراہ، جدیجا اور چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔


بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر میٹ ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کے ایل راہول کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی کپتان ویرات کھولی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول بھی میٹ ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارت کی چوتھی وکٹ 24 کے مجموعے پر گری اور کارتھک 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ریشب پنٹ اور ہاردک پانڈیا 32، 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں کو مچل سینٹنر نےآؤٹ کیا۔ایک موقع پر بھارت کے 6 کھلاڑی 92 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے لیکن مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جڈیجہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 116 رنز کی شراکت نے میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔جڈیجہ نے 59 گیندوں پر چار چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتحیاب نہ کرا سکے اور 48 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔بھارت کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 31 رنز درکار تھے، دھونی نے 49 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا لیکن پھر اگلی ہی گیند پر مارٹن گپٹل کی شاندار تھرو پر دو رنز لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف سے 18 رنز کی دوری پر آل آؤٹ ہو گئی اور اس طرح نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسری بار ورلڈکپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔