اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران خان مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظر بند کرنا چاہتے ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اپنے ٹوئٹر پیغام میں نیب کی جانب سے سمن جاری ہونےپر کہا ہے کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف ان کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائی کورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھاکہعدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔