اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وائٹ ہاؤس کیجانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تصدیق

ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کا 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس آنے پر خیر مقدم کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے میں پاک امریکہ تعاون کی مزید مضبوطی توجہ کا مرکز ہو گی، پاک امریکہ تعاون کا مقصد خطے میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی لانا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور وزیرعظم عمران خان کے درمیان انسداد دہشتگردی، دفاع، توانائی اور تجارت سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا مقصد جنوبی ایشیاء میں امن اور پاک امریکہ دیرپا شراکت داری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔
یہ واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے کوئی واضح پالیسی بیان بھی جاری نہیں کیا گیا تھا۔