اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹرین حادثوں کے متعلق شیخ رشید کچھ نہیں کر پا رہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا، متاثرہ خاندانوں کیلئے یہ قیامت کی گھڑی ہے، ٹرین حادثے معمول بنتے جا رہے ہیں، وزیر ریلوے شیخ رشید کچھ نہیں کر پا رہے، ریلوے کے وزیر بظاہر حادثوں کے مکمل ذمہ دار ہیں، مستعفی ہونے کی مثالیں دینے والے عمران خان اپنے وزیر سے استعفی مانگیں گے ؟ شیخ رشید کا وزارت سے رومانس ٹرین حادثوں میں نجانے کتنی زندگیاں نگلتا چلا جائے گا۔ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ مشرف کے دور میں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا، جس کا خمیازہ جمہوری حکومتوں کو بھگتنا پڑا، عمران خان نے بڑے فخر سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دی، آج خان صاحب کا یہ فیصلہ بھی غلط نکلا، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے کئی ٹرینوں کا افتتاح بھی کیا گیا، نئی ٹرینیں چلانے والے شیخ رشید اور عمران خان صرف پوائنٹ سکورنگ کے چکر میں ہیں، ریلوے کے محکمے کی طرح ملک بھی چلایا جا رہا ہے، عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی ہیں۔