حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرین حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حادثہ بظاہر انسانی غفلت کا نتیجہ لگتا ہے جس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، میڈیا پر چلنے والے حادثے کے مناظر دلخراش ہیں جس سے دل افسردہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 8 سے 9 ہلاکتوں کی اطلاعات ہیںشیخ رشید کے مطابق جی ایم ریلوے اور متعلقہ حکام کو حادثے کی جگہ روانہ کر دیا گیا ہے۔جہاں ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔ ریلوے حکام کو آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ شیخ رشید نے حادثے میں جاں بحق ہر مسافر کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ جبکہ زخمیوں کو 3 سے 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی اعلان کیا۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

10 + = 16