اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خواجہ بردران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع

لاہور میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے پیراگون سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادرن کو پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریفرنس میں نامزد دیگر 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے خواجہ بردران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزموں کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر طبقے کے ساتھ حالت جنگ میں آچکی ہے، کیا اس طرح ملک چل سکتا ہے، عمران خان اور اسکے وزیروں سے گزارش ہے کہ عوام پر رحم کریں۔خواجہ سعد رفیق نے رانا ثناء اللہ سمیت دیگر گرفتاریوں کو زیادتی قرار دے دیا۔ انہوں نے ٹرینوں کے برھتے حادثات پر تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ٹرین پر سفر کرنا چھوڑ گئے ہیں جب حکمرانوں توجہ اپنے کام کی بجائے پرڈوکشن آرڈر بند کرنے اور اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے پر ہوگی تو پھر یہ یہی حال ہوگا۔