اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ،ہائی کورٹ کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف کھوسہ نے گرانٹ کی رقم ادا ئیگی مہلت میں توسیع کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ ہائی کورٹ کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی ، ستر سالہ تاریخ ہے نچلی عدالتوں کے معاملات میں دخل نہیں دیتے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا نچلی عدالتوں میں بہت زیادہ ناانصافی پر سپریم کورٹ مداخلت کا سوچ سکتی ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ، پندرہ لاکھ کی ریکوری کے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف وارث مسیح نے درخواست دائر کی تھی۔درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ عدالت رقم کی ادائیگی مہلت میں توسیع کرے، سات لاکھ کی ادائیگی آج ہی کرنے کو تیار ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہائی کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت ہے کوئی حکم نہیں دے سکتے، جسٹس گلزار کا کہنا تھا درخواست گزارصرف معاملےکولٹکاناچاہتاہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وارث مسیح کی درخواست خارج کردی۔