اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاک بھارت دو روزہ ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے، مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے وفود شریک ہیں۔ پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور 2 روز تک جاری رہے گا، مذاکرات میں دفتر خارجہ اور بھارتی ہائی کمیشن کے حکام بھی شریک ہیں۔پاکستان بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور ستمبر میں نئی دہلی میں ہوگا، ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے، فروری کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں، دونوں ممالک کی حکومتوں میں تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے، مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔