اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آٹے پرکوئی ٹیکس نہیں ،روٹی کی قیمت خودبڑھائی جا رہی ہے

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ گزشتہ روز اپٹما عہدیداروں سے بات چیت ہوئی ہے، زیرو ریٹنگ اور شناختی کارڈ کے معاملے پر مذاکرات ہوئے، کل رات کراچی کے تاجروں سے بھی بات ہوئی، کسی سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، فیصل آباد چیمبر سے بھی آج بات ہوئی ہے، مشاورت سے عمل درآمد ہوگا، کوئی ایسا فیصلہ نہیں ہوگا جس سے صنعتکار کو نقصان ہو۔
چیئرمین ایف بی کا کہنا تھا شناختی کارڈ کے معاملے پر کچھ عناصر فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، شناختی کارڈ کی آڑمیں لوگ دوسرے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، ٹیکس نہیں لگایا، پھر بھی روٹی کی قیمت بڑھی تو میں جوابدہ نہیں، کھانے کی اشیا خورونوش پر ٹیکس نہیں لگا، چھوٹے دکانداروں کیلئے فکس ٹیکس سکیم شروع کرنا چاہتے ہیں، اصلاحات کا مقصد ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانا ہے، غیر رجسٹرڈ موبائلز پر ڈیوٹی سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے۔
شبر زیدی ر نے مزید کہا کہ تمام فیصلوں پر اطلاق کیلئے تیار ہیں، گاڑیوں پر ٹیکس سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی، ہمیں کہا جا رہا ہے 400 روپے لے کر بند موبائل آن کر دیں، گاڑیوں پر ٹیکس صوبوں کا معاملہ ہے، سیلز ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے، جو ٹیکس میں نے لگایا صرف اس کاجوابدہ ہوں۔