اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان اداروں کو بدنام کراتے ہیں،ان کو شرم آنی چاہیے

وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر جاری پیغام پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان اسی مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سزائیں دلانے کے لیے ججز پر دباؤ ڈالتے ہیں، عمران خان اپنے سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کیلئے اداروں کو استعمال کرتے ہیں۔ اور اس دوران اداروں کو بھی بدنام کراتے ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو گھناؤنی سازش نواز شریف کو سزا دینے اور میدان سے باہر رکھنے کے لیے رچائی گئی عمران خان اس میں شامل اور قصوروار ہیں، ان کا بھیانک چہرہ جج نے پوری دنیا کو دکھا دیا ہے، وہ سلیکٹڈ تو تھے ہی، اب ان کے گھناؤنے کردار پر بھی مہر لگ چکی ہے، وہ اب اپنے بڑوں کے پیچھے مت چھپیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے گئے اور سیاسی انتقام کی تمام حدیں عبور کرلی گئیں مگر نواز شریف کو توڑنے اور جھکانے کا خواب دیکھنے والے آج بھی ناکام ہیں۔